خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مقامات مقدسہ تک پہنچنے کي کوشش کي اور حرمت والے مقامات کے تقدس کا بهي خيال نہيں کيا.. تاہم سعودي عرب نے اپنے برادر اور دوست ممالک کے تعاون سے پورے عزم کے ساته دہشت گردي کي بيخ کني اور اس کے سُوتے خشک کرنے ميں بڑي کاميابيوں کو يقيني بنايا۔ قصرِ مني کے شاہي دفتر ميں اپنے خطاب کے دوران شاہ سلمان نے باور کرايا کہ مملکت عالمِ اسلام کے دل کي حيثيت رکهتي ہے اور دنيا بهر ميں مسلمانوں کي اميدوں اور ان کے درد کا شعور رکهتي ہے، اسي واسطے وہ عالم اسلام ميں صفوں کي يک جہتي اور تعاون کے ليے اور پوري دنيا ميں امن و سلامتي کو يقيني بنانے کے واسطے کوشاں رہتي ہے۔