خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز کے فيصلے کے بعد قطري عازمين ِ حج کا پہلا قافلہ گذرگاہ سلويٰ کے ذريعے سعودي عرب ميں داخل ہوگيا ہے۔ذرائع کے مطابق 120 قطري عازمين جمعرات کو شاہ سلمان کے مہمان کي حيثيت سے برّي راستے سے سعودي عرب پہنچے۔ خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے جمعرات کي شام مراقش ميں اپني قيام گاہ پر شيخ عبداللہ بن علي بن عبداللہ بن جاسم ال ثاني کا استقبال کيا ،سعودي خبررساں ايجنسي نے جمعرات کي شب اس کي اطلاع دي۔ ملاقات کے دوران شاہ سلمان نے شيخ عبداللہ کو خوش آمديد کہتے ہوے دونوں ملکوں قطر اور سعودي عرب اور ان کي عوام کے درميان تاريخي اور گہرے تعلقات کا تذکرہ کيا۔ خادم حرمين شريفين نے حج اور حاجيوں کو سہولتيں پہنچانے سے اپنے گہري اور مستقل دلچسپي کا اظہار کرتے ہوے اپني تمام کوششوں کے ذريعے حجاج کو ذہني سکون و راحت پہنچانے کے عزم کا اظہار کيا۔ دريں اثنا شيخ عبداللہ نے شاہ سلمان کي خدمات کو سراہتے ہوے ان کا شکريہ ادا کيا کہ خادم حرمين شريفين نے نائب بادشاہ کو ہدايات جاري کيں اور نائب خادم حرمين شريفين شہزادہ محمدبن سلمان نے قطري حجاج کے لئے سلوي بارڈر سے تمام قطري باشندوں کو بلا تصريح داخلے سہولت کا اعلان کيا -