يمني رکان پارليمن8 نے صدر عبدربہ منصور ہادي کے اُن تمام اقدامات کے ليے اپني سپور8 اور تائيد کا اظہار کيا ہے جو انہوں نے بغاوت کے خاتمے اور آئيني حکومت اور رياست کے اداروں کي بحالي کے ليے کيے۔ اس کے علاوہ مذکورہ ارکان نے پڑوسي ممالک اور عالمي برادري کے ساته کي جانے والي کوششوں کو سراہا اور عوامي مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد کے ممالک کي کوششوں کو گراں قدر قرار ديا۔ سعودي عرب کے ساحلي شہر جدہ ميں منعقد ہونے والے مشاورتي اجلاس ميں يمني ارکان پارليمن8 نے عالمي برادري سے مطالبہ کيا کہ وہ آئيني حکومت کے ساته کهڑي ہو اور رياست کي بحالي کے ليے سپور8 کرے۔ انہوں نے آئيني حکومت کے ساته کهڑے ہونے اور انساني امداد پيش کرنے پر عوامي مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد ميں شامل ممالک کي کوششوں کو بهي سراہا جن ميں سعودي عرب اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہيں۔ خادم حرمين شريفين کے نائب شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ کے قصرِ سلام ميں يمني ارکان پارليمن8 کے وفد سے ملاقات کي۔ ملاقات ميں يمن کي تازہ ترين صورت حال پر بات چيت ہوئي۔ سعودي مجلسِ شوري کے اسپيکر ڈاک8ر عبداللہ آل الشيخ نے يمني عوام کے مسائل ميں کمي لانے کے ليے شاہ سلمان انساني امداد مرکز کي کوششوں کو بهرپور انداز سے سراہا۔ يمني پارليمن8 کے ايک رکن محمد الشدادي نے اپنے خطاب ميں کہا کہ اس امر پر سب کا اعتماد ہے کہ سعودي عرب کے زير قيادت عرب اتحاد قومي فوج اور مزاحمت کاروں کي سپور8 ميں درست سمت ميں چل رہا ہے تا کہ بقيہ يمني اراضي کو بهي باغيوں کے قبضے سے آزاد کرا ليا جائے اور باغي مليشياؤں کي جنگ کے سبب تباہ حال علاقوں کي تعمير نو کي جائے۔ سعودي ولي عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ميں داعش کے انسداد کے ليے امريکي نمائندے بير8 ميکگورک سے بهي ملاقات کي۔ بات چيت ميں مشرق وسطي کي صورت حال ، دہشت گردي کے انسداد کے ليے کي جا رہي کوششيں اور بين الاقوامي اتحاد کے ضمن ميں سعودي عرب امريکا کے درميان رابطہ کاري کے شعبے زير بحث آئے۔العربيہ اردو — العرييہ اردو