قطري حجاج کرام کے حوالے سے سعودي حکام کے ساته مصالحت کے ليے کوشاں قطر کے شاہي خاندان کے رکن الشيخ عبداللہ بن علي آل ثاني نے قطري حکومت کي جانب سے سعودي فضائي کمپني کي خصوصي حج پروازوں کو دوحہ ميں اترنے سے روکنے جانے پر افسوس کا اظہار کيا ہے۔ مائيکرو بلاگنگ ويب سائ8 '8وئ8ر‘ پر پوس8 کردہ ايک بيان ميں الشيخ عبداللہ آل ثاني نے قطري عازمين حج کے نام اپنے پيغام ميں لکها کہ 'ميرے بهائيو اور بي8و! آپ کو دوحہ سے سعودي ايئر لائن کي حج پروازوں کے ذريعے مملکت ميں لانے سے روکے جانے پر دلي صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اميد ظاہر کي کہ قطري حکومت اپنے شہريوں کو مناسک حج کي ادائي نہيں روکے گي بلکہ انہيں سعودي عرب کے سفر کے ليے زيادہ سے زيادہ سہوليات بہم پہنچائي جائيں گي۔ عبدللہ آل ثاني نے يہ بات سعودي ايئر لائن کي طرف سے جاري کردہ اس بيان کے بعد کہي جس ميں کہا گيا تها کہ قطر نے خصوصي حج پروازوں کو دوحہ اترنے اور وہاں سے عازمين حج کو سعودي عرب منتقل کرنے کي اجازت دينے سے انکار کر ديا ہے۔ ايک دوسري 8وي8 ميں عبداللہ آل ثاني نے لکها کہ 'اللہ کے خصوصي فضل واحسان سے ميں قطر کے عازمين حج کے سعودي عرب ميں داخل ہونے اور انہيں ہر قسم کي سہوليات کي فراہمي کو يقيني بنانے ميں کامياب رہا ہوں۔ قطر سے عازمين حج فضائي اور زميني راستے سے سعودي عرب داخل ہو سکتے ہيں۔ دمام اور الاحساء کے ہوائي اڈوں پر اترنے کي سہولت کے ساته ان کے مسائل کے حل کے ليے خصوصي کن8رول روم قائم کيا گيا ہے۔ قطري عازمين حج 00966122367999 کے ہيلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہيں۔ خيال رہے کہ گذشتہ روز سعودي ايئر لائن نے قطري حکام سے کہا تها کہ وہ دوحہ سے عازمين حج کو مملکت ميں لے جانے کے ليے خصوصي حج پروازوں کو حمد بين الاقوامي ہوائي اڈے پر اترنے کي اجازت دے۔ قبل ازيں شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود کي ہدايت اور قطري شاہي خاندان کے رہ نما الشيخ عبد اللہ آل ثاني کي سفارش کے بعد سعودي عرب کي سرکاري فضائي کمپني نے قطر سے عازمين حج کے ليے خصوصي پروازيں چلانا شروع کي تهيں۔