خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے کہا ہے کہ سعودي عرب مسلم دنيا کا دل ہے ۔اس کو دنيا بهر سے تعلق رکهنے والے مسلمانوں کي خوشيوں ، دکهوں اور تکاليف کا احساس ہے ۔وہ مسلم امہ ميں اتحاد ، تعاون اور يک جہتي کے فروغ کے ليے کوشاں ہے اور پوري دنيا ميں امن اور سلامتي کا خواہاں ہيں۔ شاہ سلمان منيٰ ميں شاہي ديوان ميں حج کا فريضہ ادا کرنے والے سربراہان رياست اور حکومت اور خادم الحرمين الشريفين کے شاہي مہمانوں کے اعزاز ميں منعقدہ سالانہ استقباليہ تقريب سے خطاب کررہے تهے۔انهوں نے حج کا فريضہ ادا کرنے والے تمام معزز مہمانوں اور دنيا بهر سے آئے ہوئے حجاج کرام کو مبارک باد دي۔ انهوں نے کہا کہ '' اللہ تعاليٰ نے اس ملک اور اس کے عوام کو الحرمين الشريفين اور حج اور عمرے کے ليے آنے والے زائرين کي خدمت کا اعزاز بخشا ہے ۔ سعودي عرب حجاج کرام کوحج کي ادائي کے ليے ہر ممکن سہولتيں مہيا کرنے کي غرض سے تمام انساني اور مادي وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ عکاظ اردو جدہ شاہ سلمان نے کہا کہ '' ہم الحرمين الشريفين کو ايک مربوط طريقے سے اعليٰ خدمات مہيا کرنے کے ليے پُرعزم ہيں۔مسجد الحرام اور مسجد نبويصلى الله عليه وسلم کے تحفظ اور سکيور8ي کے ليے اقدامات کررہے ہيں اور اس ضمن ميں شاہ عبدالعزيز کے دور حکومت سے مسلسل ترقياتي کاموں اور بهرپور کوششوں کا سلسلہ جاري ہے‘‘۔ ان کا کہنا تها کہ دہشت گردي کے بازو ؤں نے مقدس مقامات کو ان کے تقدس کو ملحوظ رکهے بغير نقصان پہنچانے کي کوشش کي ليکن سعودي مملکت نے اللہ کي مدد اور اپنے بهائيوں اور دوستوں کے تعاون سے دہشت گردي کے خاتمے کے ليے نماياں کاميابياں حاصل کي ہيں اور دہشت گردي کے ہر طرح کے ذرائع کا بڑے پختہ عزم کے ساته استيصال کيا ہے۔ اس موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان حکومت و رياست اور شاہي مہمانوں کي جانب سے اسلامي جمہوريہ موريتانيہ کے وزير برائے اسلامي امور اور روايتي تعليم احمد ولد اہل داؤد نے تقرير کي۔انهوں نے اس مرتبہ حج کے ليے بہترين معياري انتظامات کرنے پر سعودي عرب کے اقدامات کو سراہا۔ انهوں نے سعودي عرب کي جانب سے حجاج کرام کو مناسک کي ادائي کے ليے مہيا کي جانے والي سہولتوں کي بهي تعريف کي ہے۔ استقباليہ تقريب ميں سوڈان کے صدر عمر حسن البشير ، گيمبيا کے صدر آدما بارو ، کومروس کے صدر عثمان غزالي ، يمن کے نائب صدر علي محسن الاحمر ، مصري وزيراعظم شريف اسماعيل اور مفتي ِاعظم شوقي علام ، عراق کي نمائندگان کونسل ( قومي اسمبلي ) کے اسپيکر سليم الجبوري ، اردن کے ايوان نمائندگان کے اسپيکر عاطف تراونح ، نائيجيريا کي سيني8 کے صدر بوکلا سراکي ، نيجر کي قومي اسمبلي کے صدر عيسيني طني ، موريشس کے نائب وزيراعظم شوکت علي سدهون ، شہزادہ ہاشم بن الحسين ، بنگلہ ديش کے سابق صدرحسين محمد ارشاد ، روسي فيڈريشن کي وفاقي کونسل کي وفاقي اسمبلي کے ڈپ8ي چئيرمين الياس عماخنوف ، افغانستان کي اعليٰ امن کونسل کے چيئرمين محمد کريم خليلي ، لبنان کے سابق وزيراعظم نجيب ميقاتي اور دوسرے اسلامي ممالک کے سينير اعليٰ عہدے دار اور حکام شريک تهے-