سيتم حجب هذه الصورة تلقائيا عندما يتم الإبلاغ عنها من طرف عدة أشخاص.
سعودي عرب، امارات بحرين اور مصر نے قطر سے کہا کہ ۱۳ مطالبات کو پورا کرنے ميں کسي شرط کي گنجائش نہيں فوجي مداخلت کے بارے ميں، امير کويت کے بيان پر افسوس ہے
مملکت سعودي عرب، متحدہ عرب امارات ،مملکت بحرين اور عرب جمہوريہ مصر نے واضح کرديا کہ امير کويت کي ثالثي اور قطر کو راہ راست پر لانے ميں انکي کاوشيں قابل ستائش ہيں ، ساته ہي چاروں رياستوں نے بنا کسي گنجائش کے اس بات پر اصرار کيا کہ قطر کو ۱۳ مطالبات کو غير مشروط طور پر پورا کرنا ہوگا ۔ چاروں رياستوں نےاميرکويت کي جانب سے فوجي مداخلت کے بيان پرافسوس کا اظہار کيا ہے ۔ چاروں رياستوں نے واضح کيا کہ فوجي مداخلت کبهي ہمارے پيش نظر نہيں رہي کيونکہ قطرکامعاملہ صرف خليجي مسئلہ نہيں ہے بلکہ کئي عرب اور اسلامي ممالک کے داخلي معاملات ميں قطري مداخلت ا ور دہشت گردي کي پشت پناہي بهي شامل ہے۔ قطر کے وزير خارجہ کے بيان کے بعد امير قطر کے بيانات نے تصديق کي ہے کہ مذاکرات کے سلسلے ميں قطر سنجيدہ نہيں ہے۔ چار ممالک نے اپنے ملکوں کے مفادات کي حفاظت کے لئے قانوني طور پر اور سياسي طور پر مذاکرات کي شرطوں کو ختم کئے بغير بات چيت کو مسترد کرديا ہے، چاروں رياستوں نے امريکہ صدر کے موقف کي حمايت کي کہ دہشت گردي کو ماليہ کي فراہمي روکے بغير کوئي مسئلہ حل نہيں ہوسکتا