اللہ تعالي جب ديتا ہے تو چهپر پهاڑ کر ديتا ہے کے مصداق سعودي عرب کو اللہ نے ہر ميدان ميں کاميابيوں سے نوازا ہے ۔ حج کي ک8هن ساعتيں کاميابي سے گزرگئيں ۔ ہر طرف سے مبارکيباديں وصول ہو ہي رہي تهيں کہ دوسري کاميابي کا اعلان ہوا ، کهيل کے ميدان ميں سعودي کهلاڑيوں کو واضح جيت حاصل ہوئي جس کے ساته سعودي 8يم سالانہ ورلڈ کپ کے فائنلس ميں کهيلنے کے مستحق 8ہرے۔ اس طرح پهر تہنيتي پيامات کا تسلسل جاري ہے ۔ خادم حرمين شريفين کي مبارک مساعي اور ولي عہد سلطنت کي منظم کوششوں نے ايک عالم ميں اپني کاميابيوں کے ڈنکے بجادئيے ہيں اور ہر طرف ان کي صلاحيتوں کے گيت گاے جارہے ہيں۔ ايسے حالات ميں سعودي قائدين نے ہميشہ اللہ کا شکرادا کيا ہے اور کنگ سلمان بن عبدالعزيز نے حج خدمات کي کاميابي کے اظہار پر اللہ کي حمد وثنا بيان کي جس نے ان کي حکومت کو حج خدمات کے شرف سے نوازا ہے۔ اظہار تشکر کا يہ انداز ديني تعليمات کي روشني اس بات کي نشادہي کرتا ہے کہ اللہ شکر کرنے والوں کي نعمتوں ميں اضافہ کرتا ہے ۔اللہ کي ذات سے اميد ہے کہ اسي طرح ان قائدين مملکت خادم حرمين شريفين اور ان کے ولي عہد کو ہر گام سرخروي نصيب ہوگي۔