آج عيد کا دن ہے ، عالم اسلام سے آنے والے تمام ضيوف الرحمن کو عکاظ اردو کي جانب سے عيد کي پرخلوص مبارکباد ۔ دنياکا قاعدہ يہ ہے کہ ہم ہر اس شخص کو اپنے گهر آنے کي دعوت ديتے ہيں يا اس کا آنا قبول کرتے ہيں جس سے ہميں کوئي تعلق ہو، کوئي يگانگت ہو يا محبت ہو۔ اللہ سبحانہ تعالي نے آپ کو اپنے گهر آنے کا موقع فراہم کيا اور حج بيت کي سعادت سے نوازا ہے اس پر زندگي بهر شکر کيجئے تو کم ہے کہ وہ بادشاہ جس کي بادشاہت ميں کوئي شريک نہيں جس کے کاموں ميں کسي کي مداخلت نہيں اس اللہ سے آج تمام امت کے لئے وہ سب مانگ ليجئے جس کي ہم سب کو ضرورت ہے، ہاں ہميں سب سے پہلے امن کي ضرورت ہے امت کا ايک بڑا طبقہ ظلم کا شکار ہے برما کے مسلمانوں پر بدهسس8 حکومت کا آے دن بڑهتا ہوا ظلم اپني حدوں سے تجاوز کرگيا ہے۔ اللہ سے دعا کيجئے کہ اللہ اپنےگهرآنے والوں کي دعا کو بطور خاص شرف قبوليت بخشتا ہے۔ دعا کيجئے کہ امت ميں اتحاد و اتفاق کي راہيں ہموار ہوں۔ ہم ايک مت بن کر جي سکيں۔ حرمين کے تقدس کي حفاظت اور اس کي حفاظت کرنےوالوں کي حفاظت کي بهي دعا کيجئے ۔ عيد کي خوشيوں ميں اپنے ان عزيز واقارب کو بهي شامل کيجئے جو اپنے بچوں کو عيد کي خوشياں نہيں دے سکتے ۔ اللہ تعالي آپ کے حج کو قبول فرماے اور اسکي برکات اور فيوض سے آپ کو مستفيد فرماے آمين-