اقوام متحدہ ميں سعودي عرب کے مشن نے مملکت کي جانب سے ميانمار کي مسلمان روہنگيا اقليت پر کئے جانے والے حاليہ حملوں کي شديد مذمت کي ہے۔ يو اين سعودي مشن نے ايک 8وي8 پيغام ميں کہا ہے کہ اسلامي امہ کے رہنما کے طور پر سعودي عرب نے عالمي ادارے ميں قرارداد لانے کا مطالبہ کيا ہے جس ميں ميانمار کي روہنگيا مسلمان اقليت پر ڈهائے جانے والے مظالم اور انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کي مذمت کي جائے۔ اس مقصد کے لئے سعودي عرب نے سيکيور8ي کونسل کے ارکان سے رابطہ کيا ہے کہ وہ روہنگيا اقليت کے خلاف روا رکهے جانے والے وحشيانہ مظالم کا نو8س لے اور اسے اپنے ايجنڈے پر ليکر آئے۔ سعودي عرب نے عالمي ادارے کے سربراہ کے نام پيغام ميں تشويش کا اظہار کيا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ سے مذمت ديکهنے ميں آئي۔ سعودي عرب روہنگيا مسلمانوں کي بے بسي کے خاتمے اور مسائل کے ديرپا حل کي خاطر اپني کوششيں جاري رکهے گا۔