قطر ميں حکم راں شاہي خاندان کي ايک سينئر شخصيت شيخ عبداللہ آل ثاني نے قطري عازمين حج کے سعودي عرب ميں داخلے کو ممکن بنانے کے واسطے ثالثي کا کردار ادا کيا تاہم قطري حکومت نے اس پيش رفت کو مسترد کر ديا۔ دوحہ کي جانب سے انکار پر مبني موقف کے جواب ميں قطري عوام نے اپنے امير تميم کے خلاف انتہائي مذمتي ردعمل کا اظہار کيا ہے۔ اس سلسلے ميں قطر ميں 8وئي8ر پر « تميم کوچ کرو» کا 8يگ سرِفہرست ہے جب کہ دوسرے نمبر پر «قطر کا مستقبل عبداللہ» کا 8يگ ہے جو کہ شيخ عبداللہ آل ثاني کے ثالثي کے کردار پر اظہار تشکر کي جانب اشارہ ہے۔ مذکورہ دونوں 8يگ تيار کرنے والوں کي اکثريت نے اميرِ قطر شيخ تميم کي جانب سے حج کو سياست ميں ملوث کرنے اور قطر کي عام شاہراہوں پر ترک فوجيوں کے گشت کو سخت مذمت کا نشانہ بنايا ہے۔ دوسري جانب فوري طور پر فرضي ناموں کے ساته کئي اکاؤن8 منظر عام پر آئے ہيں جن کے ذريعے شيخ تميم کے مخالف 8يگوں کے اثرات کو کم کرنے کي کوشش کي جا رہي ہے۔ ان نئے کهاتوں پر کي جانے والي 8وئي8س شيخ تميم کے ليے بلند مرتبت متنوں کي حامل ہيں تا کہ امير قطر کے خلاف مقبول ہيش 8يگوں کے نتائج کے اثرات کو زائل کيا جا سکے۔العربيہ اردو