روسي وزير خارجہ سرگئي لاؤروف ہفتے کي شب سعودي عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔ وہ اپنے دورے ميں خطے کي صورت حال پر تبادلہ خيال کريں گے جس ميں شام اور قطر کے بحرانات سرِفہرست ہيں۔ سعودي پريس ايجنسي کے مطابق سعودي وزير خارجہ عادل الجبير اور ديگر ذمے داران نے شاہ عبدالعزيز ہوائي اڈے پر لاؤروف کا استقبال کيا۔ ايک غير ملکي خبر رساں ايجنسي کے مطابق روسي سرکاري ذرائع نے جمعے کے روز اعلان کيا تها کہ سرگئي لاؤروف 9 سے 11 ستمبر کے دوران سعودي عرب اور اردن کا دورہ کريں گے۔ دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون ، خليجي بحران ، شام کي صورت حال کے ساته ساته يمن ، عراق ، ليبيا اور مسئلہ فلسطين کو زير بحث لانا ہے۔ روسي وزارت خارجہ کي ترجمان ماريا زاخاروفا نے جمعے کے روز بتايا کہ روسي وزير خارجہ جدہ ميں سعودي فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور اپنے سعودي ہم منصب عادل الجبير سے ملاقات کريں گے۔ بعد ازاں وہ شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے ليے اردن روانہ ہو جائيں گے۔ سرگئي لاؤروف خطے ميں ايسے وقت پہنچے ہيں جب سعودي عرب نے ہفتے کے روز قطر کي جانب سے دو8وک موقف کا اعلان کيے جانے دوحہ کے ساته کسي بهي قسم کي بات چيت معطل کرنے کا اعلان کيا ہے۔