سوشل ميڈيا کے ذريعے ايک قطري حاجي کي ايک ايسي ويڈيو پهيلائي گئي ہے جس ميں مبينہ طور پر سعودي اس کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہيں اور اس کي توہين کررہے ہيں ليکن اس ويڈيو کي حقيقت کا پول کهل گيا ہے اور يہ دوحہ نے سعودي عرب کے خلاف اپني مذموم مہم کے حصے کے طور پر فلمائي ہے۔ويڈيو ميں اس قطر ي شہري پر سعودي نہيں بلکہ اس کے ہم وطن قطري حکام ہي حج کرنے کي پاداش ميں تشدد کررہے ہيں۔ اس ويڈيو کے منظرعام پر آنے کے بعد اس ميں تشدد کا نشانہ بننے والے قطري شہري کے بهائي نے اصل حقيقت سے پردہ ا8هايا ہے۔جابر المري نے بتايا ہے کہ اس کے بهائي کو سعودي عرب ميں فريضہ حج کي ادائي کے بعد واپسي پر دوحہ کي وزارت داخلہ کے حکام نے گرفتار کر ليا تها ليکن اس کے بيوي اور بچوں کو چهوڑ ديا تها۔ بده کي شام يو8يوب پر اپ لوڈ کي گئي اس ويڈيو ميں نظر آنے والے قطري حاجي کي حمد المري کے نام سے شناخت کي گئي ہے۔اس کو ايک شخص تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔قطريوں نے تشدد کرنے والے شخص کے بارے ميں دعويٰ کيا ہے کہ وہ سعودي شہري ہے۔ ويڈيو سے يہ ظاہر کرنے کي کوشش کي گئي ہے کہ حمد پر حج سيزن کے دوران ميں ايک صحرائي علاقے ميں حملہ کيا گيا تها۔ يہ قطري شہر ي گذشتہ ہفتے حج کےليے سعودي عرب ميں پہنچنے کے بعد ايک سعودي 8يلي ويژن پر نمودار ہوا تها۔وہ سعودي عرب کي جانب سے حجاج کرام کو مہيا کي جانے والي خدمات اور سہولتوں کي تعريف کررہا تها اور اس نے خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور دوسرے سعودي حکام کي تعريف کي تهي ۔مبينہ حملہ آور نے ويڈيو ميں اس قطري حاجي کے ہاته پشت پر باندهے ہوئے ہيں اور وہ اس پر دشنام طرازي کررہا ہے۔ جابر بن ال کحلہ المري نے قبل ازيں يہ کہا کہ وہ اپنے بهائي حمد سے گفتگو کے بعد جمعرات کو 8وي8ر پر ايک ويڈيو جاري کررہے ہيں اور اس ميں وہ اپنے بهائي سے ناروا سلوک کي تمام تفصيل بيان کريں گے۔قطرکي وزارت داخلہ نے اب ان کے بهائي کو رہا کرديا ہے۔ انهوں نے بده کو ايک 8وي8 ميں کہا تها کہ انهيں بهائي کے اتا پتا کے بارے ميں کچه معلوم نہيں ہے۔البتہ يہ معلوم ہے کہ اس کو قطر کي وزارت داخلہ نے حج کے دوران ميں دوحہ حکومت پر تنقيد کي پاداش ميں گرفتار کيا ہے۔ اس سے پہلے ايک اور 8وي8 ميں جابر نے يہ اطلاع دي تهي کہ ان کے بهائي حمد المري کو سعودي عرب سے زميني راستے کے ذريعے ملک ميں داخل ہونے کے فوري بعد قطري حکام نے اغوا کر ليا تها ۔ان کا کہنا تها کہ قطري عازمين حج کي ميزباني پر سعودي عرب کي تعريف کرنا کوئي جرم نہيں ہے۔ جابر نے جمعرات کي صبح اس امر کي بهي تصديق کي ہے کہ قطري حکومت نے انتقام کے طور پر المري قبيلے کي الغفراني شاخ سے تعلق رکهنے والے افراد کي شہريت منسوخ کردي ہے ۔جابر اور الحمد دونوں اسي قبيلے سے تعلق رکهتے ہيں۔جابر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے خاندان کي متعدد جائيداديں ضبط کر لي ہيں اور کم سے کم چهے ہزار افراد کو بے گهر کرديا ہے۔