مکہ مکرمہ کے گورنر اور سعودي عرب کي مرکزي حج کمي8ي کے چيئرمين شہزادہ خالد الفيصل نے کہا ہے کہ اس سال بيرون ملک سے حج کے ليے آنے والے عازمين کي تعداد 1,752,014 رہي ہے اور يہ گذشتہ سال کے مقابلے ميں 426,263 زيادہ ہے۔ شہزادہ خالد نے بتايا ہے کہ اس مرتبہ قطر سے حج کے ليے آنے والے 1,564 افراد کو رجس8ر کيا گيا ہے اور ان کي تعداد بهي قطر کي جانب سے پابندي کے باوجود گذشتہ سال کے مقابلے ميں زيادہ ہے۔گذشتہ سال 1210 قطريوں نے فريضہ حج ادا کيا تها۔ انهوں نے يہ بهي اعلان کيا ہے کہ 365,000 حجاج کرام کو المشاعر 8رين کے ذريعے مکہ سے دوسرے مقدس مقامات تک منتقل کيا جا رہا ہے۔ امير مکہ نے حج کے پہلے روز مناسک کي کاميابي سے تکميل پر سعودي قيادت اور حج کے تمام شرکاء کو مبارک باد دي ہے۔ مکہ مکرمہ کے گورنر اور مرکزي حج کمي8ي کے چيئرمين شہزادہ خالد الفيصل سعودي ميڈيا سے گفتگو کررہے ہيں-