شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزيز ولي عہد مملکت و نائب رئيس مجلس وزرا و وزير دفاع نے سالانہ اجلاس کي صدارت کي جس ميں سال رواں کے حج ميں امن کي صورت حال اور اس ميں شريک تمام جہتوں کي کارکردگي اور لائحہ عمل کا جائزہ ليا گيا۔ وزير داخليہ رئيس مرکزي حج کمي8ي اميرعبدالعزيز بن سعود بن نائف بن عبدالعزيز ، نائب امير مدينہ منورہ امير سعود بن خالد الفيصل، نائب امير مکہ مکرمہ امير عبداللہ بن بندر بن عبدالعزيز ديگر وزرا حج کمي8ي کے معزز اراکين اور سکيوري8ي کےاعليٰ افسران شريک تهے۔ ولي عہد نے امن کي ايمرجنسي عسکري شعبوں کا معائنہ کيا تاکہ وطن کي سلامتي کو يقيني بنايا جاسکے۔ محفل کاآغاز قرآن حکيم کي تلاوت سے ہوا ، وزيرداخليہ اور اعليٰ حج کمي8ي کے رئيس امير عبدالعزيز بن سعود بن نائف نے کمي8ي کے پورے پروگرام کي تفصلي سے آگاہي دي تاکہ ضيوف الرحمن کي خدمت اور ان کي سلامتي کو يقيني بنايا جاے اور خدمت صحيح پيمانے پر کي جاسکے۔ وزير داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالي نے ہميں اپنے مہمانوں کي خدمت اور ان کے امن و امان کي خدمت کا شرف بخشا ہے۔ مملکت سعودي عرب نے اپنے قيام اور موسس مملکت ملک عبدالعزيز آل سعود اور ان کے بعد آنے والے تمام بادشاہوں کے زمانے ميں حج اور جحجسحجاج کي خدمات کي پوري ذمہ سنبهالي ہے اس کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدينہ منورہ ميں کئي ترقياتي پروگرام کي تکميل کي ہے۔ موصوف نے اس عہد کو جس ميں خادم حرمين شريفين ملک سلمان بن عبدالعزيز قيادت کررہے ہيں بے حد مخلصانہ خدمت کے دور سے تعبير کيا ۔ حج امن کے ذمہ دار شعبوں نے اپني مکمل تياري اور زميني وفضٓائي مستعدي کا اعلان کيا ۔ سرکاري مشنري نے ارہابي طاقتوں سے ہرطرح سے نم8نے اور ان سے ہر حال ميں نبرد آزما ہونے کي اپني صلاحيتوں پرپورے اطمينان کا اظہارکيا۔