مرکزي حج کمي8ي کے چيرمين اور مکہ المکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفيصل نے واضح کيا کہ امسال متوقع حاجيوں کي تعداد گزشتہ برس سے ۱۱ فيصد زيادہ اور تقريبا دوملين سے متجاوز ہے۔ پرنس خالد الفيصل نے بتايا کہ سلوي بارڈر سے آنے والے حجاج کي تعداد ساڑهے اب تک چارسو کے قريب پہنچ گئي ہے۔ مکہ مکرمہ ، مزدلفہ ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس کے دوران اپنے پراجک8 کا دورہ کرنے کے بعد خالد الفيصل گورنر مکہ نے خادم حرمين شريفين اور نائب خادم حرمين شريفين کي خدمات کے سلسلے ميں خصوصي دلچسپي اور انہماک کي تعريف کي اور ان کا شکريہ ادا کيا۔ شہزادہ خالد الفيصل نے حج ميں کسي قسم کي غير قانونيت کو برداشت نہ کئے جانے کا اعلان کرتے ہوے واضح کيا کہ ايراني حجاج کے لئے کسي قسم کي کوئي عليحدہ قانون سازي نہيں کي گئي اور سعودي حکومکت کسے کے لئے بهي کوئي امتيازي سلوک نہيں کرے گي-