سعودي عرب کي قومي سوسائ8ي براے حقوق انساني نے حج سے لو8 کے قطر پہنچنے والے قطري شہري حمد عبدالہادي المرئي پر مارپي8 اور بے عزتي کے ذريعے حقوق انساني کي خلاف کي مذمت کي ۔ حقوق انساني سوسائ8ي نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ ہم قطري شہري ، جس نے خادم حرمين شريفين کي مہمان نوازي پروگرام کے ذريعے حج کيا اور قطر لو8ا ، اس پر ہونے والے مظالم پر ويڈيو آنے کے بعد سے نظر رکهے ہوے تهے۔ حمد المرئي ۲ ذي الحج کو سلوي بارڈر سے حج کے لئے مملکت ميں داخل ہوا جو قطري حجاج کے لئے خادم حرمين شريفين کي خصوصي ہدايات پر کهولي گئي تهي ۔ سوسائ8ي نے مزيد کہا ہے ہمارے نمائندوں نے قطري شہري تک کسي طرح رسائي کي کوشش کي مگر ابلاغ کے سارے ذرايع بند تهے اس لئے ہميں اس تک پہنچنے اس کے محل وقوع کو معلوم کرنے ميں کاميابي نہيں ہو سکي۔ ہم نے قطر کي انساني حقوق سوسائ8ي سے بهي رابطہ کيا اور بين الاقوامي حقوق انساني کمي8ي سے بهي گفتگو کي کہ کسي طرح اپنے فرائض پر توجہ ديں اور اس قطري شہري کو مزيد حملوں سے بچاتے ہوے اسکي حفاظت کريں اوراس پر ہونے مظالم کي تحقيق کريں ساته ان سياسي عناصر کي بهي بيخ کني کريں جنہوں نے حج کرنے پر اس کے ساته نارواسلوک کو روا رکهااور اپنے سياسي رسوخ کا غلط استعمال کيا۔ سوسائ8ي نے قطري حکومت سے بهي بهي کہا ہے وہ اس جرم ميں اپنے شريک نہ ہونے کے دلائل دے اور مجرموں کو سزا دے کر ظلم کا شکار ہونے والے حمد المرئي کو انصاف دلاے۔