مکہ مکرمہ جملہ ۱۳۳۴۰۸۰ مرد اور ۱۰۱۸۰۴۲ خواتين نے امسال حج بيت اللہ کي سعادت حاصل کي يہ اعداد وشمار سرکاري اعداد وشمار کرنے والے ادارے نے جاري کيں۔ داخلي اور خارجي حجاج کے اعداد شمار ميں کہا گيا ہے کہ باہر سے آنے والے ۱۷۵۲۰۱۴ حاجي اور داخلي حجاج ميں ۶۰۰،۱۰۸ افراد نے حج کيا- غير عرب اور ايشيائي ملکوں سے آنے والے ۱۰۴۲۳۳۵ تهے جبکہ غيرعرب افريقي ملکوں سے آنے والے حاجيوں کا تناسب دس فيصد کے لگ بهگ رہا اور يورپين ممالک سےآنےوالے ۸۴۸۹۴ حاجي شريک حج رہے۔ اعداد و شمار کي رپور8 ميں کہا گيا ہے کہ ۲۲۲۶۸ حاجي شمالي اور جنوبي امريکہ سے آے تهے اس کے علاقے آس8ريليا سے حجاج نے حج کي امسال سعادت حاصل کي رپور8 ميں کہا گيا ہے کہ عرب ملکوں سے آنے والے حاجيوں کي تعداد ۳۸۳۰۴۴ تهي جبکہ خليجي تعاون ممالک سے آنے والے حجاج ۳۲۶۰۰ تهے۔ بتايا گيا ہے کہ مملکت کے مختلف حصوں سے آنے والے حجاج کي تعداد تقريبا ۲۲۹۳۰۸ تهي۔ جبکہ مکہ مکرمہ سے سعودي اور مقيم حجاج کي تعداد ۳۷۰۸۰۰ تهي۔ ان حجاج کي خدمت کے لئے افرادي قوت کي تعداد جملہ ۱۵۷۵۳۸ تهي۔ جس ميں صحت عامہ کي نگہباني کرنے والے ۳۰۸۷۰ تهے اور پاني اور بجلي کے ذمہ داران کي تعداد ۸۶۹۸۷ تهي اور نقل وحمل کي خدمات پر ۳۵۹۳۸ افراد مامور تهے۔ ان کے علاوہ امن وسلامتي کے لئے عسکري و فوجي تعيناتي تقريبا ۳۰۰۰۰ کي نفري کو دي گئي تهے تاکہ ضيوف الرحمن راحت و سکون سے حج کے تمام ارکان ادا کرسکيں-