دنيا بهر سے آئے ہوئے بيس لاکه سے زيادہ اللہ کے مہمان حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے لئے جمعرات کي صبح سے مکہ مکرمہ کے نواح ميں مقدس ميدان عرفات ميں جمع ہيں جہاں وہ نو دي الحج کي نماز مغرب تک اللہ کي بارگاہ ميں دعائيں کريں گے۔ سرکاري اعداد وشمار کے مطابق سعودي عرب کي حکومت نے حجاج کرام کي خدمت کے لئے تين لاکه سيکيور8ي اور ديگر اہلکار متعين کئے ہيں۔ حجاج کي نقل وحرکت کو آسان بنانے کے لئے دو ملين سے زائد حاجيوں کے لئے 21 ہزار بسوں پر مشمتل فلي8 دن رات خدمت پر مامور ہے۔ مکہ ڈيويلپمن8 اتهار8ي نے حاجيوں کو سہوليات فراہمي کے لئے تين سو ملين سعودي ريال کي ماليت سے 14 بڑے بڑے منصوبے حال ہي مکمل کئے ہيں۔ يت الحرام ميں حاضري دينے والے حاجي انتہائي مني کي جانب سفر کرتے وقت بآواز بلند تلبيہ ادا کر رہے تهے جس سے پورے علاقے کي فضا گونجتي رہي۔ سعودي حکام نے منگل کے روز ايک نيوز کانفرنس ميں اعلان کيا تها کہ امسال فريضہ حج کي ادائيگي کے لئے دو ملين عازمين حج سعودي عرب آئے جن کي سيکيور8ي اور تحفظ کو يقيني بنانے کے لئے انتہائي چوکس انتظامات کئے گئے تاکہ دنيا بهر سے آنے والے فرزندان توحيد آساني کے ساته مذہبي فريضہ سرانجام دے سکيں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان ميجر جنرل منصور الترکي نے نيوز کانفرنس ميں بتايا تها کہ حکومت نے چار لاکه عازمين حج کو اجازت نامہ نہ ہونے کي بنا پر ان کے ملکوں کو واپس بهيجا ہے۔ انہوں نے بتايا کہ سعودي عرب آنے والے تقريبا پچاس فيصد حجاج مدينہ منورہ حاضري دے چکے ہيں جبکہ بقيہ پچاس فيصد مناسک حج ادائيگي کے بعد شہر نبوت کي زيارت کا شرف حاصل کريں گے۔ نيوز کانفرنس ميں بتايا گيا کہ حج کا پہلا مرحلہ کسي بڑے حادثے کے بغير انجام پا چکا ہے اور اگلے مراحل کي تياري زور وشور سے جاري ہے۔