قطر کے وزير مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المريخي کي جانب سے ايران کو 'شريف‘ اور معزز ملک قرار دينے پر سعودي عرب نے سخت برہمي کا اظہار کيا ہے۔ العربيہ ڈا8 ني8 کے مطابق گذشتہ روز عرب ليگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا مصر ميں آغاز پر سکون انداز ميں ہوا مگر اجلاس کے دوران قطري وزير مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المريخي نے بائيکا8 کرنے والے چار عرب ممالک کو اشتعال دلانے کے ليے ايران کي حمايت کا کهل کر اظہار کيا۔ قطر کے ايران کے ساته تعلقات کو سند جواز فراہم کرنے کے ليے المريخي نے کہا کہ ايران ايک 'معزز اور شريف ملک ہے‘۔ المريخي نے يہ بات عرب ليگ کے وزراء خارجہ اجلاس ميں سعودي عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرين کے مندوبين کو مخاطب کرتے ہوئے کي۔ خيال رہےکہ يہ چاروں ممالک جون سے قطر کا يہ کہہ کر بائيکا8 جاري رکهے ہوئے ہيں کہ دوحہ دہشت گردوں کي معاونت کے ساته ساته عرب ممالک کے اندروني امور ميں مداخلت کا مرتکب ہے۔ سعودي سفير کا رد عمل قطري وزير مملکت کي طرف سے ايران کو معزز ملک قرار دينے پر مصر ميں متعين سعودي سفير اور عرب ليگ ميں مملکت کے مستقل مندوب احمد قطان نے کہا کہ اگر ايران جيسا مجرم مملک بهي شريف اور معزز ہے تو پهر قطر کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج قطرايران کو معزز ملک قرار ديتا ہے مگر اسے بہت جلد يہ احساس ہوگا کہ تہران کے ساته تعلقات کا قيام بہت بڑي غلطي تهي کيونکہ ايران ہميشہ خليجي ملکوں کے خلاف سازشيں کرتا رہا ہے۔ احمد قطان نے کہا کہ قطري مندوب کہتے ہيں کہ ايران ايک معزز ملک ہے۔ واللہ اس سے بڑا مذاق اور کوئي نہيں ہوسکتا۔ ايران نے ہميشہ خليجي ملکوں کے خلاف سازشيں کيں۔ ايک ايسا ملک جس کے کارندے بحرين اور کويت ميں جاسوسي کرتے ہيں وہ قطر کے ليے شريف اور معزز ہوگيا۔ يہ وہي ايران ہےجس نے تہران ميں سعودي سفارت خانے کو نذرآتش کيا تها۔ مگر افسوس ہے کہ قطري وزير مملکت ايران کو 'شريف‘ ملک قرار ديتے ہيں۔ سعودي سفير نے قطري وزير کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ايران تمہيں مبارک ہو۔ بہت جلد آپ کو ايران کے ساته راہ و رسم بڑهانے پر شرمندگي ا8هانا پڑے گي۔ اس موقع پر مصري وزيرخارجہ سامح شکري نے بهي قطري وزير مملکت کے ايران کي حمايت پر مبني بيان کي شديد مذمت کي۔ انہوں نے کہا کہ عرب ليگ کے اجلاس کے دوران تنازعات کو اچهالنے کا طرز عمل قابل قبول نہيں۔