برطانوي مسلمان حاجيوں نے سائکل کے ذريعے حج کا مقصدي سفر کرتے ہوے پانچ ہزار کيلو مي8ر کا فاصلہ طے کيا اور ۱۴ ملکوں سے گزرے۔ يہ آئيڈيا ترياليس سالہ راشد علي کے ذہن ميں آيا اور انہوں نے چهفيس سالہ عبدالحنان کو ا پنے شريک سفر بن کر حج کرنے کي ترغيب دي سو دونوں پرعزم برطانوي مسلمانوں نے ۵۶ چهپن دن ميں يہ مرحلہ طے کيا۔ راشد علي معروف سماجي کارکن جو انساني خدمات اور تعاون کے حوالے سے انگلينڈ کي مسلم کميون8ي ميں خوب جانے جاتے ہيں نے بتايا کہ انہوں نے پہلے کمبرج سے لندن کا سفر کيا تها تاکہ متاثرين کے لئے ماليہ فراہم کرسکيں چنانچہ يہ خيال انہيں آيا کہ کيوں نہ دنيا بهر کے ان مسلمان بچوں کے لئے کچه کيا جاے جو انگلينڈ کي گلي کوچوں ميں شام بنگلہ ديش اور پاکستان سے تعلق رکهنے والے خاندانوں کے بچے جي رہے ہيں اس عظيم مقصد کے لئے انہوں نے ايک لاکه پونڈ کا ماليہ فراہم کرنے کا عزم کيا ہے۔ عبدالحنان نے بتايا جو راشد علي کے ہمراہ سفر حج پر آے ہيں کہ ان کے ساته تقريبا چاليس سائکل سوار لندن سے اولمپيا اس8يڈيم پارس تک آے مگر اخر کار صرف دو ہي سوار حج کے پورے سفر تک ساته رہے۔ آخر ميں ان دونوں نے ان تمام لوگوں کا شکريہ ادا کيا جنہوں نے ان کے مقصد کي براري ميں ان کے ساته تعاون کيا۔