سخت گرمي کے موسم ميں سرحد پر اس طرح کي سہوليات عازمين حج کے ليے نعمت غير مترقبہ ہيں،رپور8 يمن سے فريضہ حج کي ادائي کے ليے سعودي عرب داخل ہونے والے عازمين حج کي خدمت اور انہيں سہوليات فراہم کرنے کے ليے سرحد پر300 رضاکار سرگرم ہيں۔ يہ پہلا موقع ہے جب سعودي رضاکاروں کي جانب سے يمن کے عازمين حج کو مفت پاني، 8وائل8س، طبي سہوليات، عارضي رہائش اور سفري سہوليات فراہم کرنا شروع کي ہيں۔عرب 8ي وي کے مطابق يمن سے الوديعہ گذرگاہ کے راستے سعودي عرب داخل ہونے والے يمني عازمين حج اس بار حيران رہ گئے کہ مملکت ميں داخل ہوتے ہي ان کي خدمت پر سعودي رضاکاروں کي بڑي تعداد موجود ہے۔ سرحد پر سرگرم ان رضا کاروں ميں کچه مشرقي يمن کي حضرموت گونرري سے تعلق رکهتے ہيں۔ وہ الوديعہ گذرگاہ پر موجود ہيں اور وہاں سے سعودي عرب داخل ہونے والے عازمين حج کو پاني، خوراک، ادويات رہائش اور سفر کي سہوليات مہيا کررہے ہيں۔ سخت گرمي کے موسم ميں سرحد پر اس طرح کي سہوليات عازمين حج کے ليے نعمت غير مترقبہ ہيں۔خيال رہے کہ يمن سے خشکي کے راستے حج کے ليے 24 ہزار 500 عازمين کي آمد متوقع ہے۔ عازمين حج کي آمد کا سلسلہ اگلے 10 روز تک جاري رہے گا۔سرحد پر امدادي کارکنان کي خدمات پر عازمين حج کي طرف سے غيرمعمولي خوشي اور مسرت کا اظہار کرنے کے ساته رضاکاروں کا خصوصي شکريہ ادا کيا جا رہا ہے۔ دوسري جانب کارکنوں نے سوشل ميڈيا پر بهي اپني مہم تيز کررکهي ہے جس ميں انہوں نے عازمين حج کو فراہم کردہ سہوليات کي تفصيل کے ساته زيادہ سے زيادہ رضار کاروں کو اس خدمت ميں شامل ہونے کي دعوت دي گئي ہے۔ يمن اور سعودي عرب کي سرحد پر عازمين حج کي خدمت پر مامور ان رضاکاروں کو دونوں ملکوں کے سرکاري اداروں اور حجاج کے ليے کام کرنء والي فلاحي تنظيموں کا تعاون بهي حاصل ہے۔حضرموت گورنري کے ڈائريک8ر اوقاف مراد صبيح نے رضاکاروں کي خدمات کو 'عظيم ترين انساني خدمت‘ قرار ديا۔ انہوں نے کہا کہ ميري زندگي ميں يہ ايک غيرمعمولي انساني خدمت ہے۔ انہوں نے عازمين حج کي خدمت کرنے والے نوجوان رضاکاروں کے قرباني اور ايثار واحسان کے جذبے کو سراہا۔