مکہ ريجن کے ترقياتي ادارے نے جمرات زون ميں ماحول کو 8هنڈا رکهنے کے لئے ايک نيا منصوبہ شروع کيا ہے۔ جمرات کے علاقے ميں حاجي شيطان کو کنکرياں مارتے ہيں جہاں بهيڑ کي وجہ سے درجہ حرارت بہت زيادہ ہو جاتا ہے۔ نئے منصوبے کا پہلا مرحلہ جمرات ميں مکمل کيا گيا ہے جس کے تحت پورے علاقے کي فضا ميں پاني کي نرم پهوار کا خصوصي انتظام کيا گيا ہے جو بهيڑ ميں درجہ حرارت کنڑول کرنے ميں مدد ديتي ہے۔ پاني کي پهوار برسانے والے کالمز جمرات کے مغربي حصے سميت جمرات سے مني واپسي کے رو8 پر نصب کئے گئے ہيں۔ ماحول دوست کالمز لگانے کا حکم مکہ کے گورنر اور مرکزي حج کمي8ي کے چيئرمين شہزادہ خالد الفيصل کي خصوصي ہدايت پر لگائے جا رہے ہيں۔ پهوار پينل منصوبہ مکہ ريجن کے ترقياتي ادارے کي زير نگراني کام کرتا ہے۔ منصوبہ دس ہزار مي8ر کي حدود ميں کام کر رہا ہے جہاں 750 پهوار پينل درجہ حرارت کم کرنے کے لئے کام کر رہے ہيں۔ ان دنوں مکہ ميں درجہ حرارت 42 ڈگري بتايا جاتا ہے۔ پراجيک8 کو دو مقامات سے پاني کي بلاتعطل سپلائي کا انتظام کيا گيا ہے۔ منصوبے کے تحت پهوار پينلز سے في گهن8ہ 235 مکعب مي8ر پاني سپرے کيا جاتا ہے۔ سپرے کالمز حج کے دنوں ميں مني اور جمرات کے علاقے ميں مسلسل کام کريں گے۔