مشاعر مقدسہ کي امن وسلامتي کو يقيني بنانے کے لئے ايک ہزار تکنيکي ماہرين اور پندرہ ہزار سرکاري اہلکاروں کي خدمات ازدحام کے موقع پر ۵۹۰۰ کيمروں کے ذريعے کن8رول . حج ميں امن و سلامتي کے ادارے اور شاہراہوں کي تنظيم کے ذمہ دار افسر اللوا محمد حسين الشريف کے بموجب پانچ ہزار نو سو کيمرے نصب کيے گئے ہيں تاکہ حسب ضرورت ان کا استعمال کرکے انسانوں کے اس سيلاب پر مکمل نظر رکه سکيں جو حج کے موقع پر مشاعر مقدسہ ميں جمع ہوتے ہيں ۔پريس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوے انہوں نے يہ بات بتائي۔ مزيد برآں بڑي عمر ايسے تربيت يافتہ سرکاري والي8رز بهي تعينات کئے جائيں گے جو بڑي عمر کے حاجيوں کي حسب ضرورت مدد کريں گے۔ اللوا عبداللہ الزهراني مرکزي امن کمي8ي کے قائد نے واضح کيا کہ ان کا پورا عملہ حج ميں امن و سلامتي کي حفاظت کے لئے پوري طرح تيار ہے ۔ حرم مکي ميں متعيينہ خصوصي عسکري عملہ کے قائد محمد الاحمدي نے بتايا کہ مطاف ميں امسال ايک سو سات ہزار حاجي بيک وقت ان تمام ادوار کے ذريعے جو طواف کے مختص کئے گئے ہيں، اپنا طواف پورا کرسکيں گے جبکہ داخلہ اور خارج ہونے کے لئے الگ الگ دروازے متعين کئے گئے ہيں جس سےازدحام کو کن8رول کرنے ميں مدد ملے گي اور حرم ميں حجاج کي نقل وحرکت ميں سہولت پيدا ہوجاے گي۔ اللوا الاحمدي نے مزيد بتايا کہ ہمار حرم کي داخلي خدمات کا يہ پلان تين مراحل پر مشتمل ہے جس ميں پہلا مرحلہ امن وسلامتي کے معاملات سے متعلق ہے اور دوسرا مرحلہ تنظيمي امور کا احاطہ کرتا ہے جبکہ تيسرا مرحکہ انساني خدمات کي نگراني کرے گا۔ اسي طرح راستوں ميں تنظيم وترتيب کے ذمہ دار افسرنائب قائد حمدي محمد بن الجحدلي نے بتايا کہ ان کاپروگرام بهي کئي مراحل ميں منقسم ہے جس ميں داخل ہونے والے حجاج کي صف بندي و ترتيب کے بعد 8رين کي سہولت کي نگراني بهي شامل ہے۔