قطر کے شاہي خاندان کے رکن الشيخ عبد اللہ بن علي آل ثاني نے جمعہ کے روز شاہ سلمان بن عبدالعزيز سے ملاقات کے بعد ايک بيان ميں کہا قطري حجاج کے معاملے ميں ان کي ثالثي کي مساعي اور سفارشات قبول کرنے پر وہ سعودي قيادت کے خصوصي طور پر شکر گذار ہيں۔ مائيکرو بلاگنگ ويب سائ8 '8وئ8ر‘ کے ذريعے اپنے پيغام ميں انہوں نے کہا کہ ولي عہد شہزادہ محمد اور خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے ان سے نہايت احترام اور بهائي چارے کے اصولوں کے ساته بات چيت کي۔ شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے سعودي عملے کي زير نگراني قطري حجاج کرام کے مسائل کے حل کے ليے اسپيشل کن8رول روم قائم کرنے کا بهي حکم ديا ہے۔ انہوں نے سعودي عرب ميں قطري عازمين حج کے ليے قائم کردہ کن8رول روم کا ہيلپ لائن نمبر 00966122367999 بتايا۔ ان کا کہنا تها کہ سعودي قيادت قطري عوام کے ساته ہے۔ سعودي حکومت کي طرف سے ملک ميں موجود قطري شہريوں سے ان کے اقارب پر ملاقات کي بهي اجازت دي ہے۔ ايک دوسرے بيان ميں قطري حکمران خاندان کے رہ نما نے اس بات کي وضاحت کي سعودي عرب ميں قطري ريال ميں لين دين پر کوئي پابندي عايد نہيں۔ عبداللہ آل ثاني کا کہنا تها کہ انہوں نے سعودي عرب کي ماني8ري فاؤنڈيشن کے گورنر سے بهي بات کي اور ان سے قطري ريال کے لين دين پر پابندي کي شکايت کي تو ان کا کہنا تها کہ ايسي کوئي پابندي موجود نہيں۔ قطري شہريوں کي جانب سے قطري ريال ميں لين دين پر پابندي کي خبريں من گهڑت ہيں۔ العرييہ اردو