مصر کے شورش زدہ علاقے جزيرہ نما سيناء ميں مسلح جنگجوؤں نے پوليس کے ايک قافلے بموں سے تباہ کن حملہ کيا ہے جس کے نتيجے ميں ايک پوليس بريگيڈئير سميت ا8هارہ اہلکا ر ہلاک ہوگئے ہيں۔ اسلامي تعاون ممالک کي تنظيم نے اس حملے کي مذمت کي ہے۔ پوليس اور سکيور8ي حکام کے مطابق جنگجوؤں نے صوبہ شمالي سيناء کے دارالحکومت العريش سے تيس کلومي8ر مغرب ميں واقع علاقے ميں يہ حملہ کيا ہے۔انهوں نے پہلے سڑک کے کنارے بم نصب کر کے پوليس کے قافلے ميں شامل گاڑيوں کو نشانہ بنايا اور پوليس کي تين بکتربند گاڑيوں کو دهماکوں کے بعد آگ لگ گئي ۔ بم دهماکوں ميں پوليس کےقافلے ميں شامل ايک چوتهي گاڑي بهي تباہ ہوگئي ہے۔اس پر سگنل جام کرنے والے آلات نصب تهے۔مسلح افراد نے بعد ميں مشين گنوں سے پوليس کي گاڑيوں پر فائرنگ کردي اور پهر پوليس کے ايک پک اپ 8رک کو لے اڑے۔ اسرائيل اور غزہ کي پ8ي کے ساته واقع سرحدي صوبے شمالي سيناء ميں مختلف جنگجو گروپ سکيور8ي فورسز پر حملے کر رہے ہيں۔ان ميں سب سے نماياں داعش سے وابستہ جنگجو گروپ صوبہ سيناء يا انصار بيت المقدس ہے۔مصري فوج اس علاقے ميں مختلف کارروائيوں کے باوجود شورش پسندي پر قابو پانے ميں کامياب نہيں ہوسکي ہے۔