راولپنڈي ۔ پاکستاني وزير دفاع خرم دستگير خان نے سعودي سفير براے پاکستان نواف بن سعيد المالکي سے ملاقات کي اور اثنا گفتگو دونوں ملکوں کے مابين تعلقات کے استحکام کي کوششوں کو ہر ميدان ميں بروے کار لانے کي بات ہوئي۔ وزير دفاع نے کہا کہ پاکستان مملکت سے بہتر تعلقات کا ہميشہ نہ صرف خواہاں رہا ہے بلکہ ان کے درميان خوش گوار تعلقات کي ايک تاريخ ہے جس ميں مشترکہ دلچسپيوں کے ساته احترام اور بهروسہ نے ہميشہ اپنا مقام بنايا ہے ۔ سعودي سفري نے مملکت کي جانب سے - تعلقات کو مستحکم رکهنے ميں دلچسپي کا اظہار کيا۔