خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز کے فيصلے کے بعد قطري عازمين ِ حج کا پہلا قافلہ گذرگاہ سلويٰ کے ذريعے سعودي عرب ميں داخل ہوگيا ہے۔ذرائع کے مطابق 120 قطري عازمين جمعرات کو شاہ سلمان کے مہمان کي حيثيت سے برّي راستے سے سعودي عرب پہنچے۔ قطري وزير خارجہ شيخ محمد بن عبدالر حمان آل ثاني نے سعودي عرب کے عازمين ِحج کے ليے دونوں ملکوں کے درميان زميني سرحديں کهولنے کے فيصلے کا خير مقدم کيا۔ شاہ سلمان کے حکم کے بعد قطري عازمين حج کے مملکت ميں داخلے اور انهيں حج کے ليے ہر ممکن سہولت مہيا کرنے کي غرض سے تمام ضروري اقدامات کر ليے گئے،آ يندہ دنوں ميں زميني راستے سے آنے والے قطري عازمين حج کي تعداد ميں اضافہ متوقع ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے حج کے خواہاں قطريوں کو دونوں ملکوں کے درميان سرحدي گذرگاہ سے سعودي عرب ميں داخل ہونے کي اجازت کا فرمان جاري کيا تها۔سعودي پريس ايجنسي کي اطلاع کے مطابق يہ فيصلہ قطر کے حکمراں خاندان کي ايک شخصيت شيخ عبداللہ بن علي بن عبداللہ بن جاسم آل ثاني کي کوششوں کے نتيجے ميں کيا گيا تها۔ برّي راستے سے آنے والے قطري عازمين کو الدمام کے شاہ فہد بين الاقوامي ہوائي اڈے اور الاحساء کے بين الاقوامي ہوائي اڈے سے پروازوں کے ذريعے جدہ يا مدينہ منورہ منتقل کيا جائے گا ۔ قطري عازمين کے تمام اخراجات شاہ سلمان بن عبدالعزيز کے پروگرام برائے حج وعمرہ کے تحت پورے کئے جائيں گے۔ شاہ سلمان نے سعودي ائير لائنز کي خصوصي پروازيں دوحہ بهيجنے کا حکم ديا ہے تاکہ وہاں سے قطري عازمين کو براہ راست جدہ لے جايا جائے ۔ ان تمام کے سفري اخراجات بهي شاہ سلمان برداشت کريں گے۔