وزير حج و عمرہ ڈاک8ر محمد صالح بن طاہر بنتن اپني وزارت کي جانب سے منعقدہ حج کانفرنس کا چار ذي الحجہ کو افتتاح کريں گے جس کا عنوان '' بلد الحرام ميں حج سلامتي کا پلي8 فارم‘‘ جس ميں مختلف ميدانوں کے ماہرين علما و مفکرين حصہ ليں گے۔ وزير حج و عمرہ نے بتايا کہ اس عظيم الشان کانفرنس کے ذريعے سارے عالم ميں اسلام ميں انسانيت کا پيام جاے گا۔ خادم حرمين شريفين کي جانب سے امن و سلامتي اور انساني جذبوں کے احترام کے ذريعے حجاج کي خدمات کو پيش کيا جاے گا۔ حج بلد الحرام ميں پيام امن کا مرکز ہے اس موضوع پر پہلے مرحلے ميں گفتگو پانچ ذي الحجہ سے شروع ہوگي اور دوسرے مرحلے ميں حج کي تعليمات ، فقہي مسائل واحکام اخلاقيات حج اور مناسک پر بحث کي جاے گي۔ حج ميں انسان حيوانات نباتات اور موسميات وصحت پر بهي اس مرحلے ميں باتحج چيت کي جاے گي۔ تيسرے مرحلے ميں ''خطبہ حجہ الوداع ‘‘ اور اس کے موضوعات پر مناقشہ ہوگا ، نبي صلى الله عليه وسلم کے ارشادات عاليہ'' تم پرايک دوسرے کا خون حرام کرديا گيا ‘‘ اور باظل طريقوں سے ايک دوسرے کا مال کهانے کي ممانعت جيسے عنوانات کو پيام کو پهيلانے پر گفتگو کي جاے گي۔ چوتهے مرحلے ميں سلامتي کے طورطريقوں اور انکي کوششوں ميں مملکت کي مساعي اور مشاعر مقدسہ ميں خادم حرمين شريفين کي تمام توسيعي جدوجہد کو پيش کيا جاے گا ۔ اس اہم عالمي کانفرنس ميں عالم اسلام سے علما و مفکرين مدعو کئے جائيں گے۔