سوشل ميڈيا پر سرگرم صارفين کي جانب سے مناسک حج کي متعدد تصاوير گردش ميں آئي ہيں جن ميں مسلمانوں کے درميان رنگ، نسل اور زبان کي تفريق سے قطع نظر باہمي يک جہتي اور رحم دلي کا اظہار ہوتا ہے۔ مذکورہ تصاوير ميں ہي ايک يورپي حاجي کي تصاوير بهي ہيں جس نے مکہ مکرمہ ميں پيدل چلنے کے دوران تهکاو8 کا شکار ہو جانے والے ايک سياہ فام افريقي حاجي کو اپني پي8ه پر ا8ها ليا۔ ان تصاوير سے يہ باور ہوتا ہے کہ حج ايک ديني فريضہ ہے جس کے ليے پوري کرہ ارض سے مسلمان حاضر ہوتے ہيں تاکہ ايماني فضاؤں ميں اطمينان کے ساته اپنے مناسک ادا کر سکيں۔ پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے «کسي عرب اور عجم کے درميان اور کسي گورے اور کالے کے درميان تقوي کے سوا کوئي فرق نہيں»۔