امن وسلامتي کے چار بڑے مرکز قائم کئے گئے جہاں کسي بهي قسم کي ايمرجنسي کي صورت ميں پچاس ہزار متاثرين کو بہ يک وقت سہولتيں پہنچائي جاسکيں گي۔ اس سال حج ميں سيول ڈيفنس کے سربراہ اللوا حمد عبدالعزيزالمبدل نے واضح کيا کہ گزشتہ برسوں کے تجربوں کے بعد تربيتي ورکشاپ اور تحقيق و تعليم کے ذريعے امسال ممکنہ خطرات سے نم8نے کے لئے تيارياں مکمل ہو چکي ہيں ۔ حج ۲۰۱۷ ميں سيول ڈيفنس کے نائب سربراہ اللوا علي العتيبي نے کہا کہ سلامتي اور دفاع کے تمام شعبے وزيرداخلہ کي اجازت کے بعد پوري طرح منظم ہو چکے ہيں تاکہ حج بيت اللہ کو آنے والوں کے لئے کسي قسم کي کوئي ضرر رساني کا امکان باقي نہ رہے۔ العقيد عبدالرحمن القرني نے بتايا کہ گزشتہ دو برس سے حجاج کي رہنمائي اور خدمت کے لئے نئي 8کنولوجي کے ذريعے اسمار8 اپليکيشنوں اور ڈيجي8ل ميپ کي خدمت پيش کي جارہي ہيں۔