مني ميں جدہ کي سماجي تنظيم انڈيا ف8رن8ي کے والن8رز نے ضيوف الرحمن کے لئے اپني خدمات پيش کيں۔ عرفات ميں وقوف کے بعد حجاج جب مزدلفہ ميں رات گزار کر مني کي طرف لو8 رہے تهے انڈيا ف8رن8ي فورم کے کارندوں نے ہرطرح حجاج کے لئے اپني خدمات جاري رکهيں۔ يہ رضاکار جو سعودي عرب کے مختلف شہروں سے حجاج کي خدمت کے لئے فورم ميں شامل ہوے اور ہراول دستہ کي طرح پيش پيش رہے۔ مني ميں شف8وں ميں ان والن8رز نے اپني ڈيو8ياں پوري کيں۔ جمرات سے لو8تے ہوے حاجي عموما اپنے خيموں کے راستے بهول جاتے ہيں ايسے حالات ميں فورم کے کارندوں نے ان کي رہنمائي کي۔ چلتے چلتے تهک جانے والے حجاج کو ويل چيروں کے ذريعے ان کے خيموں تک پہنچانے کا کام بهي فورم کے کارکنان نے بحسن و خوبي انجام ديا۔ مني کے سروے کے ذريعے ان والن8رز نے ايک سائن8فک رو8 مياپ تيارکرليا تها جس کي مدد سے انہيں رہنمائي ميں سہولت ہوئي۔ رضاکاروں ميں مختلف شہوں کي شموليت تهي اس لئے مکہ کے والن8رز نے جگہ جگہ اپنے وجود کے ذريعے حرم شريف آنے جانے والوں کي بهرپور مدد کي۔ اس کے لئے ہندوستاني حج مشن مني ميں وقتي ہيلپ ڈسک بهي قائم کيا گيا تها جس پر مختلف زبانوں کو جاننے والوں کي خدمات حاصل تهيں اس کے علاوہ نازک وقتوں کے لئے ايک ميڈيکل 8يم بهي تشکيل دي گئي ۔