مکہ مکرمہ....گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفيصل نے توقع ظاہر کي ہے کہ امسال حج کيلئےبيرون مملکت سے 2.38ملين ضيو ف الرحمن ارض مقدس پہنچيں گے۔ 1437ه کےمقابلے ميں 11فيصدزيادہ ہونگے۔ انہوں نےبتاياکہ منيٰ ميں حاجيوں کي رہائش کيلئےعمارتوں کا منصوبہ نفاذ کيلئے جلد ہي پيش کردياجائيگا۔ مزدلفہ ميں منعقدہ ايک پريس کانفرنس کے دوران اپنے پراجک8 کا دورہ کرنے کے بعد خالد الفيصل گورنر مکہ نے خادم حرمين شريفين اور نائب خادم حرمين شريفين کي خدمات کے سلسلے ميں خصوصي دلچسپي اور انہماک کي تعريف کي اور ان کا شکريہ ادا کيا۔ شہزادہ خالد الفيصل نے حج ميں کسي قسم کي غير قانونيت کو برداشت نہ کئے جانے کا اعلان کرتے ہوے واضح کيا کہ ايراني حجاج کے لئے کسي قسم کي کوئي عليحدہ قانون سازي نہيں کي گئي اور سعودي حکومکت کسے کے لئے بهي کوئي امتيازي سلوک نہيں کرے گي۔