سعودي عرب کي «جنرل سکيور8ي ايوي ايشن کمانڈ» بهي سکيور8ي سس8م کے ضمن ميں حجاج کرايم کي خدمت ميں شريک رہتي ہے۔ سکيور8ي ايوي ايشن نہ صرف خود سکيور8ي کي صورت حال پر کڑي نظر رکهتي ہے بلکہ تمام سکيور8ي اداروں اور مختلف سرکاري سيک8روں کو بهي معاونت فراہم کرتي ہے۔ حج سيزن کے دوران سکيور8ي ايوي ايشن کے منصوبے پر تين مراحل ميں عمل درامد ہوتا ہے : پہلا مرحلہ : بيس ذوالقعدہ سے شروع ہونے والے اس مرحلے ميں طيارے اپنے اڈوں سے حرکت ميں آ کر مکہ مکرمہ اور مدينہ منورہ کے ريجنوں ميں تعينات کيے جاتے ہيں۔ اس کے بعد طيارے فضا ميں گشت کرتے ہيں تا کہ مقامات مقدسہ يعني مني ، مزدلفہ ، عرفات ، حرمين شريفين کے مرکزي علاقوں اور ان کو ملانے والے راستوں پر تعميراتي منصوبوں کي پيش رفت کي جان کاري حاصل کي جا سکے۔ دوسرا مرحلہ : اس مرحلے پر عمل درامد کا آغاز ذوالحجہ کي ابتدا سے ہوتا ہے۔ اس دوران پروازوں ميں مکہ مکرمہ کے مرکزي داخلي راستوں ، مکہ کو جدہ اور مدينہ منورہ سے ملانے والے ہائي ويز پر خصوصي توجہ دي جاتي ہے۔ علاوہ ازيں سکيور8ي کي صورت حال ، 8ريفک کي آمد و رفت اور حجاج کرام کي نقل و حرکت پر کڑي نظر رکهي جاتي ہے۔ آ8ه ذوالحجہ يعني يومِ ترويہ کي صبح تمام افرادي قوت ، تکنيکي امور اور آپريشن ميں شريک طياروں کے ہر دم تيار رہنے کي سطح کو بڑها ديا جاتا ہے۔ جہاں فضائي گشتوں کا سلسلے ميں اضافہ ہو جاتا ہے اور حجاج کرام کي مني منتقلي پر خاص نظر رکهي جاتي ہے۔ نو ذوالحجہ يعني يوم وقوف عرفہ کي صبح آپريشن اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ اس دوران ايک گشت ميں طياروں کي تعداد ميں اضافہ کر ديا جاتا ہے۔ ہر گشت ميں طيارے کي پرواز کا دورانيہ بهي بڑها کر تين گهن8ے کر ديا جاتا ہے۔ اس دوران حجاج کرام کي عرفات کي جانب روانگي اور اس کے بعد مزدلفہ منتقلي پر خاص نظر رکهي جاتي ہے۔ دس ذوالحجہ کي صبح مني ميں گشت کو بڑها ديا جاتا ہے تا کہ رمي جمرات کے عمل کے دوران نگراني کي جا سکے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ کا رخ کرنے والے 8ريفک پر بهي نظر رکهي جاتي ہے جہاں حجاج طوافِ زيارت کے ليے جا رہے ہوتے ہيں۔ فضائي گشتوں کا يہ سلسلہ تيرہ ذوالحجہ تک جاري رہتا ہے۔ تيسرا مرحلہ : اس مرحلے کا آغاز تيرہ تاريخ کے اختتام پر ہوتا ہے جہاں حجاج کرام کي مدينہ منورہ منتقلي کے دوران سکيور8ي ايوي ايشن کے طيارے ان کے ہمراہ رہتے ہيں۔ تمام حجاج کرام کي مدينہ منورہ روانگي تک يہ سلسلہ ذوالحجہ کے اختتام تک جاري رہتا ہے۔ اس کے علاوہ پورے حج سيزن کے دوران مقامات مقدسہ ميں طبي نوعيت کے انخلاء کے ليے بهي طيارے تيار رہتے ہيں۔ ان طياروں ميں جديد ترين طبي ساز و سامان ، آلات اور اعلي اہليت کے حامل ڈاک8روں پر مشتمل 8يم موجود ہوتي ہے۔ اس کا مقصد کسي بهي مريض کو ہنگامي حالت ميں فضائي راستے ہسپتال تک منتقل کرنا ہوتا ہے۔ سکيور8ي ايوي ايشن کے طياروں ميں نصب جديد ترين کيمروں کے ذريعے دراندازي کرنے والي عازمين حج پر بهي کڑي نظر رکهي جاتي ہے۔ اس دوران کمانڈ اينڈ کن8رول سين8ر اور کمبائن آپريشنز روم کو ان افراد کي نقل و حرکت کي معلومات فراہم کي جاتي ہيں تا کہ متعلقہ سکيور8ي ادارے ان کو روک ليں اور سرکاري طور پر حج کا اجازت نامہ نہ رکهنے والوں کو آگے جانے سے منع کر ديا جائے۔ سکيور8ي آپريشن ميں 16 مل8ي 8اسک S92 اور بليک ہوک S70I ہيلي کاپ8ر شريک ہوں گے۔ اس دوران مکہ مکرمہ سکيور8ي ايوي ايشن کے اڈے کے علاوہ مقامات مقدسہ ميں ايک موسمي اڈہ اور مدينہ منورہ ريجن ميں سکيور8ي ايوي ايشن کا موسمي يون8 ہر دم تيار رہے گا۔ العرييہ اردو