سعودي عرب کے ولي عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزيراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسي نے بده کے روز ملاقات کي ہے اور ان سے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خيال کيا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے پاکستان اور سعودي عرب کے درميان مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑهانے پر بات چيت کي اور باہمي دلچسپي کے علاقائي اور عالمي امور پر بهي تبادلہ خيال کيا ہے۔ ملاقات ميں سعودي عرب کے وزير داخلہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود بن نايف بن عبدالعزيز، وزير مملکت ڈاک8ر مساعد بن محمد العيبان ،وزير خارجہ عادل بن احمد الجبير، شاہي ديوان کے مشير فہد العيسىٰ اور بعض دوسرے اعليٰ عہدے دار بهي شريک تهے۔ پاکستان کي جانب سے وزير خزانہ محمد اسحاق ڈار ، وزير خارجہ خواجہ محمد آصف اور بعض دوسرے عہدے دار بات چيت ميں موجود تهے۔ وزيراعظم شاہد خاقان عباسي کا اس ماہ کے اوائل ميں اپنا منصب سنبهالنے کے بعد سعودي عرب کا يہ پہلا دورہ ہے۔انهيں قومي اسمبلي نے سابق وزيراعظم نوازشريف کي عدالتِ عظميٰ کے فيصلے کے تحت نااہلي کے بعد وزيراعظم منتخب کيا تها ۔ العربيہ اردو